21 لاکھ کا جوڑا۔۔۔ مریم نواز نے بیٹے کی مایوں پر کس ڈئیزائنر کا جوڑا پہنا، جس کے چرچے سب کر رہے ہیں؟

image

گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف کی مایوں کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

جبکہ ایک ویڈیو میں مریم نواز کو ایک پرانا گانا گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ "میرے نیہر سے آج مجھے آیا، یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں" یہ گانا گنگناتے ہوئے، گھر میں داخل ہورہی ہیں۔

تاہم مریم نواز نے گانے کے مطابق ہی پیلے رنگ کا جوڑا زیبِ تن کیا ہوا ہے۔ آج ہم آپ کو مایوں کی تقریب میں پہنے گئے اس جوڑے کے بارے میں بتائیں گے۔ دراصل یہ جوڑا پاکستان کی لوکل فیشن ڈیزائنر ایلان (Elan) کا ہے، جو کہ پاکستانی ڈیزائنر ختیجہ شاہ چلاتی ہیں۔

جو جوڑا مریم نواز نے پہنا ہوا ہے اکسی اصل قیمت 21 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ جبکہ ایلان کمپنی کی جانب سے موصول ہونے تفصیلات کے مطابق کوئی بھی جوڑا اپنی مرضی کے مطابق بنوایا جائے گا تو اسکی کم سے کم قیمت 20 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US