ہم میں سے ہر شخص اس بات پر یقین رکھتا ہوگا کہ کسی بھی مجرم کو اس کے کئے کی سزا ضرور ملنی چائیے۔ لیکن اگر پاکستان کے عدالتی نظام کو دیکھا جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ گنہگار بری ہو جاتا ہے اور بے گہنا کو سزا دے دی جاتی ہے۔
انصاف کے نظام میں موجود ان سب کمزوریوں کے باوجود جس شخص کو سزا دی جاتی ہے، اسکی زندگی کے ساتھ ساتھ اسکی فیملی کی زندگی بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک باپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے اپنے دو کم عمر بچوں سے ملاقات کر رہا ہے۔
افسردہ کردینے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو چبے اپنے باپ سے ملنے جیل میں آئے ہوئے ہیں۔ جبکہ بڑا بیٹا اس بات پر خفا نظر آرہا ہے کہ بابا اس کے ساتھ گھر نہیں چل رہے ہیں۔
بعدازاں باپ اپنے بچوں کو کھانے کیلئے بسکٹ دینے کی کوشش کرتا ہے کہ شاید بچے اپنی ضد چھوڑ دیں۔ ویڈیو میں موجود ان دونوں بچوں کی عمریں 3 سے 7 کے درمیان نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں ایک لمحہ ایسا بھی آتا ہے، جہاں باپ سلاخوں کے پیچھے سے بیٹے کے ہاتھوں کو چوم کر خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
کہنے کی بات صرف اتنی ہے، زندگی میں کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ایک دفعہ ضرور سوچئے، کیونکہ انجام بھی ہمارے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔