شکر ہے بسکٹ سونے کا نہیں تھا۔۔ جنید صفدر کے اپنے مایوں میں چائے بسکٹ کھانے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ و مزاحیہ تبصرے

image

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی یوں تو بہت دھوم ہے۔ کوئی ان کی والدہ مریم نواز کے مہنگے لباس کو سراہ رہا ہے تو کوئی ان کے ماموں کی گلوکاری کو۔ لیکن لگتا ہے سب اپنی تیاریوں میں مگن ہو کر دولہا کو بھول گئے ہیں تبھی جنید صفدر اپنی مایوں کے دن بھی چائے بسکٹ کھاتے پائے گئے جسے کیمرے کی آنکھ نے فوراً قید کرلیا۔

ویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایوں کے دولہا بنے جنید سفید سوٹ اور نیلے رنگ کی واسکٹ اور سفید شال میں کافی وجیہہ لگ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ان کے ہاتھ میں چائے کی پیالی ہے اور بسکٹ کھاتے ہوئے وہ بالکل بچوں کی طرح معصوم لگ رہے ہیں۔

جنید کی یہ تصویر اس وقت کافی وائرل ہے اور لوگ اسے کافی پسند کررہے ہیں البتہ کچھ صارفین سیاسی وجوہات کی وجہ سے مزاحیہ اور طنزیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “شکر ہے بسکٹ سونے کا نہیں تھا“ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ “امیر لوگ بسکٹ کھاٸیں تو واٸرل غریب لوگ احتجاج کریں تو کوٸی گل نھیں“۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US