ثانیہ میک اپ پر کتنے گھنٹے لگاتی ہیں؟ شعیب ملک کے بتانے پر ثانیہ مرزا نے شعیب کو کیوں چپ کروادیا

image

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر کرکٹر شعیب ملک نے پاکستان کے معروف اداکار احسن خان کے شو میں شرکت کی، جہاں ثانیہ نے بتایا کہ ولڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد میں نے پہلی بار شعیب کو اتنا افسردہ بیٹھے دیکھا تھا۔

چند روز قبل اداکار احسن خان نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو اپنے شو پر مدعو کیا تھا۔ جہاں شعیب نے بتایا کہ سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد میں رونا چاہتا تھا، لیکن جب میں نے اپنے دوسرے کھلاڑیوں کو روتا ہوا دیکھا تو میں نے اپنے جذبات ظاہر نہیں کیے۔ مزید کہا کہ اگر میں ہی رونا شروع کردیتا تو نوجوان کھلاڑیوں کو کون چپ کرواتا۔

میزبان کے سوال پر کہ کیا ثانیہ میک اپ پر زیادہ وقت لگاتی ہیں؟ اس سوال پر شعیب نے بتایا کہ ثانیہ سب سے زیادہ وقت میک اپ کرنے میں لگاتی ہیں۔ جبکہ شعیب ملک نے کہا کہ یہ کم سے کم 2 گھنٹے لگاتی ہیں، جس پر ثانیہ نے شعیب کو چپ کروادیا۔

پروگرام میں ثانیہ نے بتایا کہ شعیب ملک پاکستانی کھانوں کی سب سے زیادہ تعریف کرتے ہیں۔ جبکہ شعیب نے کہا کہ ثانیہ کو کھانا تو پکانے نہیں آتا ہے، مگر دماغ اچھا پکا لتی ہے۔

ثانیہ نے بتایا کہ مجھے پاکستان انڈیا کی ثقافت میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US