پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کی نئے سال کے جشن کے لیے پہنے گئے لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید کا مرکز بن گئی ہیں۔ ندا نے اس موقع پر سنہری ڈریس، بلیک لیگنز اور بلیک شرگ پہنا۔ ان کے اہل خانہ نے بھی سیاہ اور سنہری رنگ میں لباس پہنا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ندا کے لباس کو پرانا اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا لگتا ہے یہ لباس لنڈا مال کو پروموٹ کر رہا ہے۔
ایک اور نے کہا پیسے کلاس نہیں خرید سکتے۔ کئی صارفین نے ندا کی اسٹائلنگ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے کارٹون نیٹ ورک کا لقب بھی دیا۔
کچھ صارفین نے ان کے لباس کی ڈیزائننگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لباس ندا نے خود ڈیزائن کیا ہوگا۔