پورے سال پاکستان میں کیا ہوتا رہا اور کون کس کو سرچ کرتا رہا۔ سال کے آخری میں یہ بات ہو سکتا ہے آپ بھی جاننا چاہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو گوگل سرچ سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
کرکٹ اور ڈرامہ انڈسٹری پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہی۔ کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیم کے مختلف ٹیمز کے ساتھ ہونے والے مقابلے گوگل پر سرچ کیے گئے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کافی چرچہ میں تھا۔
جبکہ کھیل کے میدان سے تعلق رکھنے والے مشہور کھلاڑی بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ شعیب اختر کو پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا تھا، چونکہ شعیب اور پی ٹی وی کا معاملہ بھی رواں سال سامنے آیا تھا، یہی وجہ ہے کہ صارفین ان سے متعلق جاننا چاہتے تھے۔
جبکہ دوسرے نمبر پر کرکٹر آصف علی کو سرچ کیا گیا، آصف علی بھی ورلڈ کپ میں بہترین پرفامنس کی بنا پر کافی چرچہ میں تھے۔ تیسرے نمبر پر فخر زمان تھے۔
ڈراموں کی بات کی جائے تو سب سے پہلے گوگل پر جس سیریز کو سرچ کیا گیا وہ تھی نیٹ فلکس کی اسکوائیڈ گیم، دوسرے نمبر پر خدا اور محبت۔
ٹاپ 10 کی بات کی جائے تو بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس 15، ارتغرل غازی، کورولس عثمان، پری زاد بھی اس ٹاپ 10 لسٹ کا حصہ ہیں۔
جبکہ متنازع واقعات سے متعلق بات کی جائے تو ٹک ٹاکر عائشہ اکرام مینار پاکستان کے واقعہ سے بعد سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔