سردیوں کی چھٹیاں عموماً دسمبر میں ہوتی تھیں، اور کل بھی صوبائی وزرائے تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی چھٹیاں دی گئیں تھیں، لیکن اب این سی او سی کی جانب سے موسمِ سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ دسمبر میں نہیں بلکہ جنوری میں چھٹیاں دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ جو سرد علاقہ جات ہیں وہاں تو موسم کی شدت کے باعث سکول بند ہیں البتہ میدانی علاقوں میں ابھی چھٹیوں کی سمری پاس نہیں کی گئی کیونکہ پرائیوٹ اسکول انتظامیہ نے یہ درخواست کی تھی کہ ہم ابھی سکول بند نہیں کریں گے، فی الحال ٹھنڈ نہیں ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایسا ہی ہوگا کہ اسکول کھلیں گے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اس وجہ سے اب حالیہ اپ ڈیٹ کے مطابق چھٹیاں جنوری میں دی جائیں گی۔
لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے دن کی ہوں گی اور کب سے کب تک ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔