اگر آپ کے سوئیٹر میں بھی روئیں نکل آئے ہیں اور وہ خراب ہوگیا ہے تو جانیں 3 طریقے جس سے یہ لگے بالکل نیا۔

image

سردی آتے ہی جہاں نئے معیاری سوئیٹرز دیکھے جاتے ہیں وہیں امائیں صدوقوں سے پچھلے سال کے رکھے ہوئے سوئیٹرز نکالنا شروع کردیتی ہیں جن کے سائز میں فرق ہو تو چھوٹے بہن بھائیوں کو دے دیے جائیں۔ لیکن پرانے سوئیٹرز کے روئیں اور دھاگے دیکھ کر سب ہی انھیں پہننے سے کترانے لگتے ہیں۔ آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ اپنے پرانے سوئیٹرز کو نئے جیسا لک دے سکتے ہیں۔

رواں کیسے دو کیا جائے؟

دھاگے اور روئیں دور کرنے کے لئے سوئیٹر کو کسی ہموار جگہ پر سیدھا کر کے پھیلا کر رکھ لیں۔ کوئی شکن باقی نہیں رہنی چاہئیے۔ اب شیونگ مشین یا ریزر پھیر کر اوپر کی جانب سے نیچے لاتے ہوئے رواں نکال دیں۔

بٹنز تبدیل کردیں

اگر سوئیٹر کچھ سال پرانا ہے تو اس کو نیا لک دینے کے لئے اس کے بٹنز یا ٹسلز وغیرہ بدل کر نیا بنایا جاسکتا ہے۔ اگر کہیں سے چوہے نے کتر لیا ہے یا ہلکا سا پھٹ گیا ہے تو اس پر کوئی ایمبرائیڈڈ پیچ بھی لگایا جاسکتا ہے۔

پیلے داغ دور کرنے کا طریقہ

پرانے سوئیٹر آپ نے دھو کر بھی رکھے ہوں پھر بھی رکھے رکھے اوون کا رنگ پیلا پڑجاتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ استعمال سے پہلے ایک دفہ دوبارہ دھو لیں۔ پیلا پن دور کرنے کے لئے سرف ملے پانی میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈال کر ملائیں اور پھر سوئیٹر کو اس میں بھگو دیں۔ تھوڑی دیر بعد ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر دھو لیں۔ اس سے پیلا پن اور ناگوار بو بھی دور ہوجائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US