خانہ کعبہ کی سیر کرنا اور حجرِ اسود کو بوسہ دینا، اسے چھونا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے لیکن دنیا بھر میں پھیلے ہر مسلمان کے لئے اس خواب کو پورا کرنا کافی مشکل کام ہے۔ اسی مشکل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حرمین شریفین انتظامیہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک خوشی کی خبر دی ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ حجرِ اسود کو ورچوئلی ایسے محسوس کیا جاسکے گا جیسے دیکھنے والا وہیں موجود ہے۔ جدید ٹیکنالوجی حجرِ اسود کے منظر کو اس طرح پیش کررہی ہے کہ اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ البتہ یہ سہولت فی الحال مکہ اور مدینہ میں موجود دو مساجد تک محدود ہیں اور کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ عام لوگوں کو یہ ٹیکنالوجی کب میسر آئے گی۔