ہم سوچتے ہیں کہ زندگی میں پیار کرنے والے بہت ہیں لیکن بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو آخری وقت تک ساتھ نبھاتے ہیں۔ ایک والدین اور دوسرا والدین کے والدین یعنی دادا اور دادی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو دادا دادی اور پوتے پوتی کے رشتے سے متعلق ہی بتائیں گے۔
گھر کا سربراہ اکثر سخت مزاج ہوتا ہے جو کہ سخت فیصلے لینے والا ہوتا ہے مگر جب بات آتی ہے دادا،دادی اور پوتے پوتی کے رشتے کی تو دل پگھکل جاتا ہے۔
اس ویڈیو کو اگر آپ محسوس کریں، تو ہم سب پرایک وقت ایسا ضرور آیا تھا جب دادا یا دادای اکیلے میں بلا کر ہمیں پیسے دیا کرتے تھے اورکہتے تھے کہ دیگر بچوں کو نہ بتانا، دراصل اس طرح یوں پیسے دینا دادا، یا دادی کو اس لیے بھی پسند ہوتا ہے کہ وہ اپنے پوتے یا پوتی پر ناز کرتے ہیں۔ جب کہ پوتا یا پوتی بھی ان کی اس عادت پر ان سے لگاؤ رکھتا ہے۔
برسوں سے چلنے والی روایتیں بھی ٹوٹ جاتی ہیں، کیونکہ دادا اور پوتے کا پیار ہی ایسا ہوتا ہے۔ کیا کبھی آپ نے ایک موتی کی مالا دیکھی ہے؟ کس طرح موتی ڈور کی وجہ سے آپس میں جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی گھر کا سربراہ بزرگ گھر کو جوڑے رکھتا ہے۔
میرے دادا کا جب انتقال ہوا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں نے ایک ایسا اثاثہ کھو دیا ہے جسے میں کبھی واپس نہیں پا سکتا ہوں۔ مجھے اس وقت اس بات کا احساس ہوا کہ ہم جن چیزوں کے پیچھے بھاگ رہے تھے جسے اہمیت دے رہے تھے جسے اثاثہ سمجھ رہے تھے وہ تو محض چند لمحوں کا مزاح تھا۔ مگر جو ہمیں حقیقت میں تجربہ سے روشناس کرائے، مشکل صورتحال میں بھی ہوش سے کام لینے کی تلقین کرے، جب سب غصہ ہوں اور وہ ہمارے ساتھ ہوں۔
اس صورتحال میں سچ مچ یقین ہو جاتا ہے کہ دادا دادی ایک ایسا اثاثہ ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ بہت سی یادوں کو زندہ رکھے ہوئے ہوتے ہو۔
اسی طرح دادا یا دادی اپنے پوتے یا پوتی کو جس حد تک سمجھتے ہیں اتنا شاید والدین بھی نہیں سمجھ سکتے ہوں۔ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دادی اپنے پوتے سے بڑے مطمئن اور حوصلے سے کہہ رہی ہیں کہ پیار بڑا ہے یا پیسا، دراصل پوتے نے شکوہ کیا کہ میرے دوست کی دادی نے اپنا مکان پوتے کے نام کر دیا ہے، جس پر دادی نے یہ جواب بھی دیا اور مزید کہا کہ تیری دادی تیرے ساتھ ہے تو پھر۔