معروف اداکار اور پروفیسر باغی عابد فاروق انتقال کرگئے

image
نجی ٹی وی کے پروگرام خبردار میں پروفیسر باغی کا کردار نبھانے والے عابد فاروق گذشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ان کو برین ہیمیریج تھا جس کی وجہ سے ان کی دماغ کی نس پھٹ گئی اور عابد فاروق انتقال کر گئے۔
پروفیسر باغی کالم نگار اور تجزیہ نگار تھے جو اپنے طنزو مزاح اور تجزیہ نگاری کے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے تھے، انہوں نے نامور اینکر آفتاب اقبال کے شو سے شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی نمازہ جنازہ سہ پہر 4 بجے جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کردی گئی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US