عمران خان سب سے زیادہ سراہے جانے والوں میں کون سے نمبر پر ہیں؟ برطانوی کمپنی نے سروے رپورٹ جاری کر دی

image

وزیر اعظم عمران خان ویسے تو پاکستان بھر میں مشہور ہیں، چاہے سیاسی طور پر بات کی جائے یا پھرثقافتی طور، عمران خان توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے خبر کے بارے میں بتائیں گے جس میں خان صاحب دنیا میں مشہور ہو گئے ہیں۔

برطانوی مارکیٹ ریسرچ کمپنی کی جانب سے یوگو انٹر نیشنل سروے کیا جس میں 38 ممالک کے 42 ہزار لوگوں سے کچھ سوالات کیے گئے اور ان سے مختلف شخصیات کے حوالے سے پوچھا گیا۔

اس سروے میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے مردوں سے متعلق پوچھا گیا تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان 17ویں نمبر پر آئے ہیں۔ یعنی دنیا بھر میں عمران خان کو سراہا جا رہا ہے۔

اسی سروے میں نمبر ون پر سابق امریکی صدر باراک اوباما تھے، جبکہ دوسرے نمبر پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور تیسرے نمبر پر چینی صدر شی جنگ پنگ۔

جبکہ سروے میں خواتین سے متعلق بھی پوچھا گیا تھا جس میں پہلے نمبر پر سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما تھیں اور پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نویں نمبر پر موجود تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US