ترکی کی آئس کریم کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور اسے پسند کئے جانے کی وجہ آئس کریم بنانے والے کا مزاحیہ انداز ہے جو لوگوں کو اس آئس کریم کی طرف متوجہ کرتا ہے۔
آپ نے سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں آئس کریم بنانے والا بڑے ہی مزاحیہ انداز میں یا ڈانس کر کر کے لوگوں کو آئس کریم دیتا ہے جبکہ خریدنے والے کے لئے اس آئس کریم کو پکڑنا بےحد مشکل مگر دلچسپ کام بن جاتا ہے۔
اس ہی ویڈیو پر پاکستان میں ایک نیا ٹرینڈ جاری ہے جس میں پاکستانی میمرز ترکش آئس کریم بنا کر دینے والے اور خریدنے والے کی نکل اُتار رہے ہیں، مگر بس فرق اتنا ہے کہ ان کے ہاتھ میں آئس کریم نہیں بلکہ کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا تو کسی کے ہاتھ میں ڈنڈے سے لپٹی ہوئی تھیلی یا بوتل ہے۔
جس کو سستی پاکستانی آئس کریم کا نام دیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے والوں کا یہ مزاحیہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بےحد پسند آ رہا ہے۔
یہ ویڈیوز آج کل سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہی ہیں جبکہ ٹِک ٹاک پر یہ نیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔