جنید صفدر کی شادی کی تو سوشل میڈیا پر خوب ہی دھوم ہے۔ کئی دنوں سے چلنے والی تقریبات میں ہر ہر موقع پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ البتہ عوام یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ جنید صفدر کی شادی کے موقع پر کھانے میں کون کون سی ڈشز تھیں؟
چند دن پہلے جنید کے والد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی کے فنکشنز میں ون ڈش رکھی جائے گی۔ جبکہ سیف اعوان کے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ جنید صفدر کی بارات کے موقع پر دلہن کے گھر والوں کی جانب سے 32 ڈشز کا اہتمام کیا گیا جس میں سی فوڈ، کانٹینینٹل، چائینئیز اور باربی کیو جیسے کھانے شامل تھے۔
لیکن مریم نواز کے سیکیٹری ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ انھیں جنید صفدر کی بارات میں صرف دو کھانے ہی نظر آئے۔ جبکہ مہمان بھی کافی کم تھے۔
اب ان دونوں باتوں میں کتنی صداقت ہے ہے یہ تو ہم نہیں جانتے لیکن اگر شادی میں ایک یا دو ڈشز رکھی گئی ہیں تو یہ ایک اچھا قدم ہے جس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے اور اسراف سے بچنے کے اس عمل کو سراہنا چاہیے