سامان کی طرح گھر بھی شفٹ ہونے لگا ، دیکھ کر انگریز بھی حیران۔۔ سڑک پر چلتے گھر کی حیرت انگیز ویڈیو

image

کیا آپ نے کبھی کسی گھر کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا ہے؟ یقیناً آپ کا جواب ناں میں ہوگا۔ لیکن امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں ایسا ہوچکا ہے۔ جی ہاں سان فرانسسکو کی ایک گلی میں بنے 139 سال پرانے دو منزلہ گھر کو لوگوں نے ایک دن سڑک پر چلتا ہوا پایا۔

دراصل اس گھر کو مرمت کی ضرورت تھی تو بجائے اس خوبصورت عمارت کو توڑنے کے اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ گھر کو دوسرے علاقے میں پہنچانے کے لئے راستے میں موجود تمام درختوں کو کاٹ دیا گیا اور ٹریفک سگنلز کو دور کیا گیا اور بالآخر عمارت کا پتا تبدیل کردیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں پر سوار گھر کو سڑک پر چلتے دیکھ کر لوگ بے انتہا حیران ہوئے اور گھر کی تصویریں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US