ایم کیو ایم کے بانی نے جو غلطی کی ہے، اب ہم وہ بھگت رہے ہیں۔۔۔ فاروق ستار مزید اپنی نئی پارٹی بنانے کے متعلق کیا کہتے ہیں؟

image

گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ہماری ویب ڈاٹ کام کو انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے اپنی سابقہ سیاسی جماعت سے شکوہ کرتے ہوئے، بتایا کہ پارٹی میں بڑے پیمانے میں تبدیلوں کی ضرورت ہے۔

فاروق ستار نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، کراچی کے شہری اداروں کے نام تبدیل کردیے گئے ہیں، میں کہتا ہوں کراچی کو ہی ختم کر دیں۔

میزبان کے سوال پر کہ کیا آپ ابھی بھی ایم کیو ایم کا حصہ ہیں یا نہیں؟ اس پر فاروق ستار نے کہا کہ میں ایم کیو ایم سے کبھی بھی الگ نہیں ہوا۔ اگر ایسا ہوتا میں دوسری جماعت بنا چکا ہوتا، انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ، موجودہ ایم کیو ایم میں تبدیلیاں آنی چاہیے۔

مزید کہا کہ ایم کیو ایم میں نوجوان کو لانا پڑے گا، تاکہ وہ بھی اس سیاسی عمل کا حصہ بن سکے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایک نئی ایم کیو ایم کو بنانا اب ناگزیر ہوگیا ہے۔

ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے غصہ نہ دلایا جائے، میں کوئی نیا گروپ نہیں بنانا چاہتا ہوں، آپ لوگ مجھے ایم کیو ایم سے دور کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US