میرے ابو نہیں ہیں تو جیکٹ کیسے خرید سکتا ہوں.. سخت سردی میں بے سہارا لوگوں کی مدد کیسے کی جائے؟

image

"بیٹا تم اس سردی میں صرف قمیض پہنے بیٹھے ہو۔ تمھاری جیکٹ یا سوئیٹر کہاں ہے" چھوٹے بچے سے جب یہ سوال پوچھا گیا تو اپنی بیچارگی چھپانے کے لئے اس نے مسکرانے کی کوشش کی مگر بے بسی سے آنسو آگئے۔ معصوم بچے نے آنسوؤں سے تر لہجے میں بتایا "کہ میرے ابو کا انتقال ہوچکا ہے میرے پاس جیکٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہیں

یہ واقعہ کسی ایک بچے تک محدود نہیں بلکہ ارد گرد نظر دوڑائیں تو ایسے بے شمار افراد نظر آئیں گے جو ٹھٹھرتی سردی میں ہماری مدد کے منتظر ہوں گے۔ ہم آپ کو آج بتائیں گے کہ کیسے آپ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

سستے بازاروں کا رخ بھی کریں

کسی غریب کی مدد کرنے کے لئے اگر آپ مہنگے یا برانڈڈ کپڑے خریدنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں لیکن اگر آپ اس کی استطاعت نہیں رکھتے یا زیادہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین حل سستے یا لنڈا بازار ہیں جو پاکستان کے تقریباً ہر علاقے میں موجود ہیں۔

ان بازاروں میں سردی کے موسم میں پرانے اور گرم کپڑے انتہائی کم داموں میں مل جاتے ہیں۔ اگر ہر شخص پانچ پانچ سستی جیکٹس، ٹوپا اور موزے خرید کر سخت سردی میں گھر کے باہر بیٹھے اور ٹھنڈ سے کانپتے سیکورٹی گارڈز یا غریب بچوں میں تقسیم کردے تو سوچیے کتنے لوگوں کے دل سے آپ کے لئے دعائیں نکلیں گی اور آپ کتنے یتیم بچوں کو گرم کپڑے پہنا کر ثواب کما سکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US