بچوں کو اُڑنا سکھائیں اور پھر اڑنے دیں۔۔۔ شعیب اختر نے ننھے بچے کے ساتھ تصویر شئیر کردی

image

روالپنڈی ایکپریس شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے ننھے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شئیر کی، جس میں وہ ساحل پر موجود ہیں، جہاں وہ اپنا مخصوص ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

جبکہ تصویر کے ساتھ شعیب اختر نے لکھا کہ انہیں اُڑنا سکھائیں اور پھر اڑنے دیں، اسی کے لیے ہم یہاں ہیں۔ جبکہ شعیب اختر نے یہ واضح نہیں کیا کہ تصویر میں موجود ننھا بچہ ان کا بیٹا ہے یا نہیں، اور یا یہ، کسی اشتہار کی تصویر ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین بچے کو ان کا بیٹا سمجھ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ باپ اور بیٹے کی محبت نظر آرہی ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ آپ ہمارے لئے ہمیشہ ایک ہیرو ہیں۔

جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US