تعلیمی اداروں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس کی صدارت این سی او سی کی جانب سے کی گئی جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔
اس اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
3 جنوری سے ہونے والی تعطیلات میں وہ علاقے مستشنیٰ ہوں گے جہاں دھند اور موسم کی شدت زیادہ ہے۔ جبکہ فیصلہ کا مقصد طلبہ میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کروانا ہے۔