آفتاب اقبال نے کون سا نیا چینل جوائن کر لیا، اس سے پہلے چینل نے انہیں کتنی آفر کی تھی؟

image

پاکستانی میڈیا کے ستارے نیوز چینلز ہر اپنے تفریح بھرے انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ ان کی اس ادا کو جس میں اخلاقی اور سماجی حدود ک خیال رکھا جا تا ہے ہے، اسے ناظرین پسند کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سینئیر اینکر آفتاب اقبال سے متعلق بتائیں گے۔

سینئیر اینکر آفتاب اقبال اپنے مزاحیہ پروگرام کی بدولت پاکستانی میڈیا کا ایک اہم نام ہے، جس نے پنجابی جگت کو پورے پاکستان میں متعارف کرایا ہے۔ یہ پروگرام فارمیٹ اب تقریبا ہر ٹی وی چینل پر نظر آتا ہے۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ اینکر آفتاب اقبال نے سماء نیوز جوائن کر لیا ہے، جہاں وہ اسی فارمیٹ کا پروگرام کریں گے لیکن ایک مختلف نام کے ساتھ۔

آفتاب اقبال اس سے پہلے ایکسپریس نیوز میں تھے جہاں وہ خبردار کے نام سے پروگرام کیا کرتے تھے، ایکسپریس نیوز میں دسمبر کا مہینہ ان کا آخری مہینہ ہوگا۔

وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ جنوری سے سماء کی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ علی عمران جونئیر کی ویب سائٹ کے مطابق آفتاب اقبال ماہانہ 17 اقساط تیار کیا کرتے تھے جبکہ ایکسپریس سے انہیں 2 کروڑ سے زائد کا پیکج ملا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US