پڑھائی کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے لیکن گھر بھی تو چلانا ہے ۔۔ والد کے انتقال کے بعد دونوں ماں بیٹیاں کیسے گھر سنبھال رہی ہیں؟

image

“پڑھائی کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے لیکن گھر بھی تو چلانا ہے۔ والد کا انتقال ہوگیا تو قرضہ لے کر فاسٹ فوڈ کا کام شروع کیا“

یہ الفاظ ہیں ایک ایسی بیٹی کے جس نے والد کے انتقال کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری بلکہ اپنی دوسری بہن اور ماں کے ساتھ مل کر گھر چلانے اور ساتھ ساتھ پڑھائی کرنے کا بیڑا بھی اٹھایا۔

دو بیٹیوں کے ساتھ آنے جانے میں مشکل ہوتی ہے

جیو نیوز کو انٹرویو دینے والی ان بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ دو بیٹیوں کے ساتھ گھر سے آنے جانے میں مسائل تو ہوتے ہی ہیں لیکن ہم سب خریداری کرتے ہوئے یہاں اپنی دکان تک آتے ہیں اور باقی مرغی کا آرڈر ہم واٹس ایپ پر دے دیتے ہیں“

ایک بہن کا امتحان ہے تو اس کی جگہ میں آجاتی ہوں

فاسٹ فوڈ کے اس چھوٹے سے کاروبار پر آن لائن آرڈر کا کام دونوں بیٹیاں دیکھتی ہیں جبکہ کاؤنٹر ان کی والدہ دیکھتی ہیں۔ ایک بہن کا کہنا ہے کہ دوسری بہن اپنے امتحانوں کی وجہ سے مصروف ہے تو میں یہاں کام کررہی ہوں۔ لوگ مشکل میں ساتھ نہیں دیتے۔ آگے بڑھنے سے روکتے ہیں لیکن ہمیں پڑھنا بھی ہے اور محنت بھی کرنی ہے۔

یہ خواتین معاشرے کے لئے مثال ہیں

اس فاسٹ فوڈ کے کاروبار سے آس پاس کے وہ افراد بھی خوش ہیں جنھیں کھانا لینے کے لئے دور جانا پڑتا تھا۔ ان محنت کش ماں بیٹی کی ہمت کو سراہتے اب آس پاس کے لوگ یہیں سے کھانا بھی خریدتے ہیں اور اپنے ملک کی محنت کش خواتین کو ایک مثال قرار دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US