پاکستان میں ایسے کئی سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں لوگ سیر و تفریح کی غرض سے جاتے ہیں۔ مالم جبہ، مری اور دیگر مقامات سردیوں کے دنون میں کافی مقبول ہوتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سندھ کے ایک ایسے مقام کے بارے میں بتائیں گے جہاں برف باری بھی ہوتی ہے اور ٹھنڈ بھی خوب ہوتی ہے۔
گورکھ ہل اسٹیشن سندھ کےشہر دادو سے 90 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ جبکہ کیرتھر رینج سے 5 ہزار 800 فٹ کی اونچائی پر موجود ہے۔ گورکھ ہل اسٹیشن اپنی خوبصورتی اور دلفریب انداز کی بنا پر جانا جاتا ہے۔ سندھ کے اس خوبصورت مقام کو مری آف سندھ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
جنوبی پاکستان میں گورکھ ہل کو خاص طور پر یاد کیا جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سندھ می برف باری عام طور پر نیہں ہوتی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ہل اسٹیشن میں ریستوران، رہائشی بندوبست، ڈسپینریز، موٹلز، آبشار اور ہیلی پیڈ کی سہولت فراہم کی ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت بھی اس سیاحتی مقام کے حوالے سے کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے۔
سندھ کے شہر دادو کے قریب واقع یہ مقام سیاحتی لحاظ سے عالمی طور پر اہمیت کا حامل ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ سیاح یہاں آئے بھی تھے، ستمبر میں سیاحوں کی ایک گاڑی کو حادثہ رونما ہوا تھا جس میں 4 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ دو زخمی بھی ہوئے تھے۔