نسلہ ٹاور خالی کرنے پر غمزدہ خاتون انتقال کرگئیں، اہلِ خانہ غم سے نڈھال

image
نسلہ ٹاور میں کروڑوں روپے مالیت کے گھر خریدنے والے لوگوں کو بلڈنگ کے غیر قانونی ہونے اور گھروں سے در بدر کرنے کا غم برداشت نہ ہوسکا۔ کسی کو دل کا دورہ پڑا تو کسی کو ڈپریشن کا مرض لاحق ہوا۔ وہیں نسلہ ٹاور خالی کرنے کا افسوس ایک خاتون کی جان لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلیٹ نمبر 104 کی مکین خاتون شمیم عثمان کی گھر خالی کرنے کی وجہ ڈپریشن حد سے تجاوز کرنے پر انتقال کرگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون پی آئی اے کی سابقہ ملازمہ تھیں جنہوں نے سخت محنت اور جدوجہد کے بعد زندگی بھر کی کمائی لگا کر نسلہ ٹاور میں فلیٹ خریدا تھا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US