پاکستان کے سابق کھلاڑی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے 3 ماہ بعد گھر پہنچنے پر بیٹیوں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو، سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کے بعد، ثقلین مشتاق 3 ماہ بعد اپنے گھر پہنچے۔ تاہم انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ثقلین مشتاق کی بیٹیوں کو اپنے ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ بیٹیاں اپنے والد کے بالوں میں چھوٹے چھوٹے کلپ لگارہی ہیں۔
جبکہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ثقلین نے لکھا کہ "عظیم پاکستان کی 3 ماہ تک لگاتار خدمت کرنے کے بعد اپنے گھر واپس آگیا ہوں"۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل ثقلین مشتاق نے اسی طرح کی ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں ان کی بیٹیوں کو اپنے والد پر میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔