چند دنوں سے سوشل میڈیا پر جیند صفدر کی شادی کی تصاویر سوشل صارفین میں خوب مقبول ہورہی ہیں۔ جن میں خاص طور پر مریم نواز کی تصاویر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ مریم نواز کی مقبول اور پسند کی جانے والی تصاویر کو کس فوٹوگرافر نے کھینچی ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں اور یہ بھی بتائیں گے کہ، مریم اور عمران خان کی سرکاری تصویر میں کون سی بات مشترک ہے۔
مریم نواز کی وائرل تصاویر اور عمران کی سرکاری تصویر میں ایک مشترک بات یہ ہے کہ، دونوں شخصیات کی تصویر بنانے والا شخص ایک ہی ہے۔ جو کہ فوٹو گرافر عرفان احسن ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے، عرفان احسن نے بتایا کہ میں مریم نواز کو مشورہ تو نہیں دے سکتا، مگر وہ ماڈلنگ کرسکتی ہیں۔
فوٹوگرافر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرکاری طور پر شائع ہونے والی تصاویر کے پیسے نہیں لیے تھے، بلکہ انہیں تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔ جبکہ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو تصاویر بنانے کا بلکل شوق نہیں۔
مزید کہا کہ میں مریم نواز کو ان کی ایک تصویر تحفے کے طور پر پیش کروں گا۔ مزید کہا کہ مریم نواز کیمرے کے سامنے نہ گھبراتی ہیں، نہ پوز بناتی ہیں۔ ان کی تمام تصاویر نیچرل ہوتی ہیں۔