ہر ملک میں الگ الگ قانون ہوتا ہے اور اس قانون پر عمل کرنا سب پر لازم لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی جہاں ویٹر کو ٹپ دینا بھی جرم ہے۔
ہم بات کر رہے ہیں جاپان کی جہاں کچھ ایسے قانون رائج ہیں جن کے بارے میں سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، آئیے تو پھر جانتے ہیں جاپان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں۔
جاپان اور اس کے انوکھے رواج
چاپ اسٹک کے بِنا کھانا منع ہے
یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ چین اور جاپان میں لوگ کھانے کے لئے چاپ اسٹکس کا استعمال کرتے ہیں، مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اگر جاپان میں کوئی چاپ اسٹکس کے بِنا کچھ کھانا چاہے تو یہ بُرا سمجھا جاتا ہے، جاپان میں چاپ اسٹک کے ساتھ طریقے اور تمیز سے کھانا لازمی ہے۔
ویٹر کو ٹپ دینا جرم ہے
جاپان میں یہ بات بھی کچھ عجیب معلوم ہوتی ہے کہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد ٹپ دینا سختی سے منع ہے اور ٹپ دینے جو جُرم کے برابر سمجھا جاتا یے چاہے کوئی اپنی خوشی سے ہی ایسا کیوں نہ کرنا چاہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانا منع ہے
اپنے ملک میں ہم چلتے پھرتے کچھ بھی کھاتے ہیں اکثر جب بس یا رکشے میں سفر کریں یا ٹرین میں تو بھی کچھ کھا لیتے ہیں مگر جاپان میں آپ ایسا نہیں کر سکتے، جاپان میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کچھ بھی کھانا پینا سختی سے منع ہے اسے جرم جیسا سمجھا جاتا ہے۔
سڑک پر نہ کچرا نہ کوڑا دان
جاپان کی ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وہاں کی سڑکوں پر نہ ہی آپ جو کچرا نظر آئے گا اور نہ ہی کوڑا دان، اگر آپ کے پاس کوئی کچرا ہے تو اسے اپنے بیگ میں یا جیب میں رکھ لیں اور پھر گھر جا کر اسے اپنے گھر کے کوڑے دان میں ڈالیں، یہ طریقہ تو واقعی دلچسپ ہے ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیئے۔
اگر آپ بھی جاپان کے بارے میں کوئی دلچسپ معلومات جانتے ہیں تو ابھی ہماری ویب ڈاٹ کام کے فیس بک پیج پر جائیں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں۔