مجھے اچانک کینسر ہوگیا تھا اور ہسپتال ۔۔ کُبریٰ خان اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

کینسر ایک ایسا مرض ہے جس کی تشخیص بر وقت ہو جائے تو انسان کا زندہ بچنا ممکن ہے۔ ایسی ہی خوش قسمت اداکارہ کبریٰ خان بھی ہیں۔ اداکارہ نے پہلی مرتبہ اپنے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 2 سے 3 سال بہت مشکل ترین سال گزرے ہیں۔ مجھے لاک ڈاؤن میں کینسر ہوگیا تھا۔ جب میں اپنی فیملی کے پاس لندن گئیں تو ایک چیک اپ کے دوران اچانک کینسر کی تشخیص سامنے آئی۔

کینسر کی تشخیص پہلے مرحلے ہی میں ہو گئی تھی، شکر ہے، اللّٰہ کا یہ بھی کرم تھا کہ مجھے پہلے ہی اسٹیج پر معلوم ہو گیا تھا کہ مجھ میں ٹیومر موجود ہے وہ ابھی پہلے اسٹیج پر ہے۔ لیکن جب ہسپتال گئی تو تکلیف دہ مراحل سے گزری بہت تکلیف ہوئی مگر اللہ نے مجھے زندہ بچا لیا۔

ان حالات کی وجہ سے میں موٹی ہوگئی کیونکہ ٹیومر کے آپریشن کے بعد چلنے پھرنے سے منع کیا جاتا ہے۔ میں پاکستان واپس آئی تو موٹی ہوگئی، لوگ مجھے طعنے دیتے تھے۔ مگر میں کیسے بتاتی کہ مجھ پر کون سی قیامت گزری ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow