ماں کو چھوڑ کر پہلے بیوی کو کیک کھلایا، مگر وہ پھر بھی خوش ہوئی ۔۔ بوڑھی ماں کے ساتھ نوجوان کے اس سلوک پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

image

ہر اولاد کے لیے یہ لازمی ہوتا ہے کہ وہ ہر جگہ سب سے پہلے اپنے والدین کو ترجیح دیں اور ان کا احترام کریں کیونکہ والدین کی خدمت گزاری اولاد کا اولین فریضہ ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں والدین سے حسن سلوک کی ویڈیوز منظر عام آتی ہیں وہیں ان کے ساتھ افسوسناک رویے کی کلپس بھی صارفین کو افسردہ کر دیتی ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہا ہوتا ہے۔ کیک کاٹنے کے دوران اس کی بیوی، بہن اور والدہ قریب میں ہی کھڑی ہوتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ لڑکا پہلے اپنی بیوی کو کھلاتا ہے اور پھر اپنی بہن کو جبکہ ماں بیٹے کے قریب ہوتی ہے اور کیک کھانے کے لیے منہ بھی کھولتی ہیں مگر انہیں کھلائے بغیر ہی کیک رکھ دیتا ہے۔

ویڈیو پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی تو کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ماں شوگر کی مریضہ بھی ہوسکتی ہیں۔

لیکن چند صارفین کا کہنا تھا کہ بیٹے کو احترام ماں کے پہلے کیک کا ٹکڑا کھلانا چاہیئے تھا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر لکھا کہ وہ اپنی ماں کو کیک کا ایک اور ٹکڑا کھلانے کے لیے اُٹھا رہا ہوگا لیکن درست طریقہ یہ تھا کہ اُسے اپنی ماں سے شروع کرنا چاہیے تھا۔

ایک صارف نے مذکورہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ لڑکے کی ماں ذیابیطس کی مریضہ ہوں لیکن ایک چھوٹا سا کیک کا ٹکڑا انہیں خوش کر دیتا۔

ایک اور صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا شخص قابلِ نفرت ہے جسے والدین اور دادا دادی کا کوئی خیال نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts