کرغزستان نے چوتھی بار شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

image

کرغزستان نے چوتھی بار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔

تاس کے مطابق اس موقع پر کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف نے ایک بیان میں کہا کہ اپنی چیئرمین شپ کے دوران کرغزستان تنظیم کے مالیاتی میکانزم کو تیار کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے تنظیم کی صدارت ایس سی او کے 25 سال: ایک ساتھ مل کر پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف کے عنوان سے کی جائے گی اور ان کی ترجیح اقتصادی تعاون کی صلاحیتوں کے حصول کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری فنڈ اور علاقائی اقتصادی انضمام کے اقدامات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فریق ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے مسائل پر بھرپور توجہ، بین الاقوامی سڑکوں اور ریلوے کی نقل و حمل کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے کثیر جہتی تعاون کو فروغ اور نئے ٹرانسپورٹ روٹس کی تخلیق اور ایس سی او کے رکن ممالک کی ٹرانزٹ اور نقل و حمل کی صلاحیتوں کے موثر استعمال کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایس سی او کے رکن ممالک کو درپیش سیکیورٹی خطرات اور چیلنجز کے مقابلے کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں گے جن میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ خاص طور سے قابل ذکر ہیں، اس سلسلے میں بشکیک میں ایس سی او کا انسدادِ بین الاقوامی منظم جرائم کا مرکز (جو کرغزستان کے اقدام پر قائم کیا جا رہا ہے) ایس سی او خطے میں بین الاقوامی منظم جرائم کے گروہوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ مقصد میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کرغزستان کے صدر نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ایس سی او ریاستیں سبز معیشت کے میدان میں باہمی تعامل کو فعال کریں اور مشترکہ سبز منصوبوں کو ترقی دے کر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کریں، کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کے نتائج اب ایک تجریدی خطرہ نہیں بلکہ حقیقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صدارت کے دوران کرغزستان ایس سی او یوتھ ڈیجیٹل فورم کے انعقاد کی تجویز پیش کرے گا اور تنظیم کی سرزمین پر ڈیجیٹل تبدیلی کے مقصد سے مشترکہ اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ثقافتی اور کھیلوں کے وفود کو آئندہ عالمی خانہ بدوش کھیلوں میں شرکت کی دعوت دی جو 2026 کے موسم خزاں میں جمہوریہ میں منعقد ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US