آردی رضال جو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل بچہ تھا جو 2 سال سے ہر روز 40 سگریٹ پیتا تھا۔ اس کے تمباکو نوشی کرنے کی عادت سے نہ صرف ماں باپ پریشان تھے بلکہ محلے والے بھی پریشان تھے کیونکہ یہ کبھی بھی کسی کی بھی سگریٹ چھین کر پی لیتا تھا۔ مگر اب اس نے سگریٹ پینا چھوڑ دی ہے۔
انڈونیشیا کے علاقے سماٹرا میں پیدا ہونے والے آردی رضال کا کہنا ہے کہ:
''
’اب میں خوش ہوں اور مجھے تازگی کا احساس ہوتا ہے اور والد سے مار بھی نہیں پڑتی۔ محلے والے بھی مجھ سے دور بھاگتے تھے، مگر اب میں کسی کی سگریٹ نہیں پیتا۔
''
والدہ نے بتایا کہ اس کو 18 ماہ کی عمر میں اس کے والد نے سگریٹ دکھائی تھی جس کے بعد یہ اس کا عادی بن چکا تھا۔ لیکن اب میرا بیٹا سگریٹ کا نام بھی نہیں لیتا۔