سردی کے موسم میں برفباری چار چاند لگا دیتی ہے۔ سیاح تو ایسے موسم کی تلاش میں رہتے ہیں۔ وہیں مقامی لوگ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ آج تک ہم نے برف پر سکیٹنگ کرتے لوگوں کو دیکھا ہوگا۔ لیکن آج سوشل میڈیا پر ایک بندہ برف کے ساتھ پانی میں تیرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ تصویر چین کے شہر شنیانگ کی ہے۔ جہاں منفی 24 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے۔ لوگ سردی سے جم رہے ہیں۔ وہیں کچھ بڑی عمر کے لوگ گرما گرم کیکڑے اور قدیم یونانی کھانے کھا کر خود کو صحت مند محسوس کر رہے ہیں۔ اور موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
اس شخص کا نام ژیپاؤنگز بتایا جاتا ہے۔ یہ پچھلے 25 سالوں سے برف میں تیرنے کا ہنر جانتے ہیں۔