سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی شامل ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیوز ان لمحات کی ہوتی ہیں جو کہ عام طور پر دیکھنے کو نہیں ملتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے واقعہ سے متعلق بتائیں گے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
دراصل بھارت میں ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تیندا گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر گھس آیا، عام طور پر تیندے شہری علاقوں میں نہیں آتے ہیں، مگر عین ممکن ہے یہ گھر جنگلاتے کے قریب واقع ہو۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیندوا دیوار پھلانگ کر اندر گھس گیا اور گھر میں موجود کتے کو اٹھا کر ساتھ لے گیا۔ تیندوے کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے کتا ایک لمحہ کو سہم گیا اور اندر کی جانب بھاگا، مگر بچ نہ پایا۔
یہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر کی جانب سے شئیر کی گئی تھی، اپنی جان دے کر کتے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کتے سچ مچ وفادار ہوتے ہیں، کتے نے تیندوے کے آتے ہی شور مچا دیا تھا جس سے تیندوا بھی ڈر گیا تھا۔