سپر ہیروز صرف فلموں اور کارٹون میں ہی نہیں ہوتے بلکہ حقیقی زندگی میں بھی انہیں دیکھا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک ایسی خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جنہوں نے پُھرتی کا مظاہرہ کر کے وقت پر نومولود کی جان بچا کر اپنے سپر ہیرو ہونے کا ثبوت دیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق خاتون ایک ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ادارے میں نئی آفیسر تعینات ہوئی تھیں۔
ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک خاتون اپنے دو ماہ کا بچے کو نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے گزریں جہاں سے نکلنے کے بعدان کے معصوم بچے کی سانس رکنے لگی۔
سامنے سیسیلیا مورالس نامی خاتون آفیسر نے یہ جب اپنی آنکھوں کے سامنے یہ دردناک منظر دیکھا تو فَوراً اپنی بیلٹ سے چھلانگ لگائی اور بچے کو فوری ریسکیو کیا۔
خاتون آفیسر نے بچے کا پیٹ دبا کر طبی امداد کی جس کے بعد بچے کی سانس بحال ہونا شروع ہوئی۔
سیسیلیا مورالس اکتوبر کے مہینے میں امریکہ میں ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ادارے میں بھرتی کیا گیا تھا۔ مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے خاتون کو بھرپور انداز سے سراہا۔