افغان طالبان ہمیشہ سے ہی خواتین کے تحفظ کے لیے بڑے اقدامات کرتے آئے ہیں۔ جو کسی حد تک مقامی لوگوں کو پسند بھی آئے اور کچھ پر اختلاف بھی ہوا، لیکن عالمی برادری نے ہمیشہ سے ہی ان احکامات کو متنازعہ قرار دیا۔ لیکن اب افغان طالبان نے خواتین کو مکمل سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ:
''
خواتین کسی مرد کے بغیر اور حجاب کے بغیر ہر گز سفر نہ کریں۔ دور دراز کے سفر کے لیے لازمی کسی مرد کو ساتھ لے کر جائیں۔ ورنہ ان کو ٹرانسپورٹ میں جگہ نہیں دی جائے گی۔ البتہ قریبی سفر کے لیے حجاب لازمی شرط ہے۔ خواتين اگر خاندان کے کسی رکن يا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انھيں 45 میل سے زيادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہيں۔
دور دراز فاصلے کی حد کے علاوہ خواتین کو اگر 3 یا اس سے زیادہ دن کے سفر پر جانا ہے، تو محرم کا ساتھ ہونا لازمی ہوگا۔
''