ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی جان کیسے بچا لی؟

image

امریکہ میں ڈاکٹروں نے ایک سرجری کے ذریعے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کا کامیاب آپریشن کرکے بچے کا ٹیومر نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ڈاکٹروں نے 25 ہفتوں کی حاملہ خاتون کے پیٹ میں موجود بچے کے بائیں جانب ٹیومر کو کامیابی کے ساتھ نکال لیا۔ تاہم اس آپریشن کی سربراہی سعودی ڈاکٹر ہانی نجم نے کی۔

ڈاکٹر نجم نے بتایا کہ پیٹ میں موجود بچے کا ٹیومر بڑا ہوتا جارہا تھا، جس کے سبب خون کے بہاؤ میں کمی آرہی تھی۔ جبکہ مرض کی تشخیص کے 36 گھنٹوں کے اندر ہی سرجری کی گئی تھی، کامیاب آپریشن کے بعد بچے کے دل کی دھڑکن معمول پر آگئی تھی۔

ایک پیغام میں ڈاکٹر نجم نے بتایا کہ انہوں نے کینیڈا سے تربیت حاصل کی اور سعودی عرب میں 16 سال کی محنت کے بعد ایسی مشکل سرجری کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بچے کی ماں نے بتایا کہ جب ہمیں معلوم ہوا کے ہمارے بچے کے دل کے دائیں جانب ٹیومر ہے تو ہم پریشان تھے، اور ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آگے کیا ہوگا۔

بعدازاں اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بچے کے آپریشن سے لے کر پیدائش کو تفصیلی طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts