ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دنیا کی وہ اہم ترین شخصیت ہیں جنہیں سب سے اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔
کسی عام شخص کو ان کے قریب تک جانے کی اجازت نہیں ہے اور ان کی سیکیورٹی پر معمور اہلکار ایک دم چوکس دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نامعلوم شخص نے ملکہ برطانیہ کے شاہی محل ونڈرسر کیسل میں گھسنے کی کوشش کی اور اب اس کی شناخت کی جا چکی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ کو جان سے مارنے کی غرض سے کرسمس کی تقریب کے دوران محل میں داخل ہونے اور گرفتار کیے جانے والا شخص بھارتی نکلا ہے۔
برطانوی پولیس نے اس کیس میں ایک ویڈیو کو تفتیش میں چلایا جس میں نوجوان شخص خود کو سکھ اور بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ سن 1919 میں برطانوی دور حکومت کے دوران بھارت میں سکھوں کے قتل عام کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ یہ ویڈیو 19 سالہ مسلح نوجوان کے ملکہ برطانیہ کے محل میں گرفتاری کے 24 منٹ بعد سوشل میڈیا ایلیکیشن اسنیپ چیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو ذہنی صحت کے اسپتال منتقل کردیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گراؤنڈ سے حراست میں لیا۔