آپ اپنے بال کٹوانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کتنی رقم دیتے ہوں گے صرف 200 سے 500 تو دنیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو صرف اپنے بال کاٹنے والے ہیئر ڈریسر کو 34 لاکھ روپے دے دیتا ہے۔
دراصل یہ بات کچھ یوں ہے کہ برونائی کے سلطان حسنل بولکیار ہیں اور ان کے بال کاٹنے کیلئے لندن سے ایک اسپیشل ہئیر ڈریسر آتا ہے۔
اس ہیئر ڈریسر کو 2 دن برونائی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھرایا جاتا ہے جو پھر 2 دن اپنی تھکان اتارنے کے بعد سلطان کے خوبصورت انداز میں بال کاٹتا ہے اور پھر اسی شان و شوکت کے ساتھ واپس چلا جاتا جاتا ہے۔
اس ہئیر ڈریسر کا نام کین ووڈ ایچ ٹو ہے جو صرف مہینے میں ایک مرتبہ ہی برونائی فرسٹ کلاس فلائٹ میں سفر کر کے آتا ہے۔ اور ایک ہیئر کٹ کرنے کے 21 ہزار ڈالر یعنی کہ 34 لاکھ روپے لے لیتا ہے۔
مزید یہ کہ آپ حیران ہو رہے ہوں گے اپنے بالوں پر سلطان کیوں اتنے پیسے خرچ کر دیتے ہیں اس کی 2 وجہ ہیں ، پہلی یہ کہ یہ حسنل بولکیار صرف برونائی کے سلطان ہی نہیں بلکہ آرمی چیف، فنانس منسٹر، پولیس کے سربراہ اور وزیراعظم بھی ہیں اب اتنے سارے شعبوں کا سربراہ کسی عام سے ہئیر ڈریسر سے اپنے بال تو کٹوائے گا نہیں۔
اور دوسرے وجہ یہ ہے کہ یہ ملک ویسے تو آبادی کے لحاظ سے دوبئی سے تھوڑا ہی بڑا ہے مگر اس کی امیری کے چرچے دنیا بھر میں ہیں۔
اور وہ صرف اس لیے کیونکہ اس کے پاس بھی دیگرعرب ممالک کی طرح تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔ مزید یہ کہ سلطان کا محل دنیا کا سب سے بڑا رہائشی محل مانا جاتا ہے۔
اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اس محل کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل بھی کر لیا گیا ہے۔ 17 منزلوں کے اس محل میں 1 ہزار سے زائد کمرے، 287 واش روم، 1 مسجد، 5 سوئمنگ پول، 110 گاڑیوں کا گیراج، 1 بیکوئٹ ہال اور 18 لفٹس موجود ہیں۔