آپ نے بس اور ٹرین میں تو کھانے پینے کی اشیاء بیچتے ہوئے لوگوں کو دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا دیکھا یا سنا ہے کہ کوئی ہوائی جہاز میں چیزیں بیچ رہا ہو۔ ہوا کچھ یوں کہ یوگنڈا کی ائیر لائن میں ایک شخص نے مسافروں کو تلے ہوئے ٹڈی بیچنا شروع کر دیے۔
ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی جانے والی پرواز میں 27 سالہ پال مبیرو نے مسافروں کو تلے ہوئے ٹڈی بیچنا شروع کر دیے تھے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا کہ نواجوان کے ہاتھ میں نیلے رنگ کا تھیلے ہے، جس میں سے وہ ٹڈی نکال کر بیچ رہا ہے۔
بعدازاں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 27 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
تاہم ائیر لائن کا کہنا ہے کہ وہ تلے ہوئے ٹڈیوں کو اپنے مینو میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔