والدین بچوں کو بچپن میں گود اُٹھائے پھرتے ہیں۔ جس سے بچے بھی خوش ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹا اپنے والد کو کندھے پر بٹھا کر کعبۃ کی زیارت کروا رہا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔ ہر کوئی اس لڑکے کی تعریفیں کر رہا ہے کیونکہ خود طواف کرنا ثواب کا کام ہے، مگر اپنے ساتھ کسی اور کو طواف کروانا بڑا ثواب ہے۔ اس نے اپنے والد کو سہارا دے کر دنیا کو دکھا دیا کہ صرف باپ ہی بچوں کو کندھوں پر نہیں اُٹھاتے، بلکہ بیٹے بھی باپ کو اٹھا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں موجود باپ بیٹے کی شناخت تو نہیں ہوسکی لیکن ان کے حلیے سے یہ عرب کے شہری لگتے ہیں۔