صرف بیٹری ہی تو خراب ہوئی تھی۔۔۔ آدمی نے اپنی ہی کروڑوں روپے کی گاڑی کو بم سے کیوں اڑا دیا؟

image

اگر آپ کی مہنگی ترین گاڑی خراب ہو جائے اور پھر اسے ٹھیک کروانے کے لئے پیسے زیادہ لگ رہے ہوں تو آپ کیا کریں گے؟ آپ یقیناً اس گاڑی کو اسی حالات میں بیچ دیں گے، تاکہ آپ کا نقصان کم سے کم ہوسکے۔ لیکن فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے گاڑی کو بیچنے کے بجائے اسے بم دھماکے سے اُڑَا دیا۔

فن لینڈ سے تعلق رکھنے والا ٹوماس کاٹینن کے پاس مشہور امریکی کمپنی کی گاڑی ٹیسلا 2013 ایس (Tesla Model S 2013) کا ماڈل تھا، جس کی مالیت 60 ہزار امریکی ڈالرز ہے، جو کہ پاکستانی 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ تاہم گاڑی کی بیٹری میں خرابی آنے پر جب نوجوان نے کمپنی سے رابطہ کیا تو اسے معلوم ہوا کہ نئی بیٹری کیلئے اسے 22 ہزار ڈالر ادا کرنا ہونگے، جو کہ پاکستانی 40 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

تاہم گاڑی کو ٹھیک کروانے کے بجائے، نوجوان نے ٹیسلا گاڑی کو 30 کلو کے بم دھماکے سے اڑانے کا فیصلہ کیا، جس کیلئے اس نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے والے ماہرین کی خدمات حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں ڈالرز کی گاڑی جند لمحوں میں راکھ کا ڈھیر بن گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts