صبا فیصل اور اشنا شاہ کس بھارتی فلم میں کام کرنے والی ہیں؟

image

پاکستان کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارت کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کشپ کے ساتھ ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ان کے ساتھ گفتگو کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اشنا شاہ کے ساتھ ہی صبا فیصل بھی موجود ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ اشنا شاہ نے کیپشن دیا ہے کہ سرحد پار کے اس پروجیکٹ سے کچھ سیکھنے کے لئے وہ بہت بر جوش ہیں“

جبکہ دوسری جانب صبا فیصل نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ جس سلسلے میں وہ بیلا روس آئی ہیں آج اس پروجیکٹ کا پہلا دن ہے ساتھ ہی انھوں نے کیپشن دیا کہ “ایک عظیم ڈائریکٹر کے ساتھ نیا پراجیکٹ“

انوراگ کشپ بالی وڈ کے مشہور فلم ساز، ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور لکھاری ہیں جنھوں نے مختلف موضوعات پر کئی کامیاب فلمیں بنائی ہیں۔

اداکاراؤں نے ابھی تک فلم کا نام تو واضح نہیں کیا البتہ یہ ضرور کہا ہے کہ انوراگ کشپ کے ساتھ کیے جانے والے اس پروجیکٹ کی تفصیلات سے وہ جلد سب کو آگاہ کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow