بیٹی کو دیکھ کر والد گھنٹوں روتا رہا۔ ہوا کچھ یوں کہ جب ایک ملک میں ختم قرآن کی محفل منعقد ہوئی تو اس عربی شخص کی بیٹی کو پورے اعزا ز کے ساتھ حافظ قرآن بننے پر مبارکباد دی گئی اور سند بھی دی گئی۔
یہ وہ موقعہ تھا کہ والد بیٹی کی کامیابی کو دیکھ کر روتا رہا ہے کیونکہ بقول اس شخص کے کہ یہ اس کا خواب تھا جو آج اس کے بیٹی نے پورا کر دیا ہے۔
خوشی کے لمحے پر اس شخص کا کہنا تھا کہ میری لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم لازمی دلوائیں اور پھر دیکھیں جو آج مجھے خوشی مل رہی ہے اللہ پاک اس سے بڑھ کر آپ لوگوں کو دے گا۔
یہی نہیں بلکہ اس بچی کے والد کا مزید یہ کہنا تھا کہ آج میری بچی نے اس دنیا کا سب سے بڑا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔
جس کی وجہ سے میرے یہ آنسو تھم نہیں رہے اور یہ خوشی کے انسو ہیں۔ اب بات کرتے ہیں اس حافظ قرآن بچی نے روتے ہوئے کہا کہ میں بس اپنے اللہ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔
اور اب اس اللہ پاک نسے ہی دعا گو ہوں کہ ساری زندگی مجھے اپنے ماں باپ کا فرمانبردار ہی رکھے اور کچھ اور خواب ہیں پورے کرنے کی توفیق عطا کرے۔
واضح رہے کہ اس ایمان افروز واقعے کا تعلق کس ملک سے ہے اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا البتہ مکمل ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ بات تو درست ہے کہ یہ کسی عرب ملک کا واقعہ ہے۔