اب ہم تین ہوگئے ہیں ۔۔ اداکار فیضان شیخ اور ماہم عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

image

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ ماہم عامر کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فیضان شیخ اور ماہم عامر دونوں اپنی بیٹی کی پیدائش پر خُوشی سے نہال ہیں۔

اداکار فیضان شیخ نے اپنی بیٹی کی آمد کی خوشی پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شئیر کر کے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر دل کو چھو لینے والی تصویر شئیر کی جس میں اُن کی ننھی بیٹی اپنے والد اور والدہ کی انگلی تھامی ہوئی ہے۔

فیضان شیخ نے تصویر کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "پہلے ہم دو اسپتال گئے اور اب ماشاء اللہ تین ہو گئے ہیں،" انہوں نے مزید کہا، "الحمدللہ خدا نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔"

اداکارہ سارہ خان نے بھی فیضان شیخ اور ماہم عامر کو پہلی بار والدین بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow