سانس لینے میں تکلیف ہوتی تھی۔۔ ڈاکٹر نے بڑی ناک کیسے ٹھیک کردی؟

image

جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والے کونراڈو ایسٹراڈا کی ناک میں رسولی کے باعث ناک کا حجم عام آدمی کے لحاظ سے کئی گنا بڑھ چکا تھا۔

تاہم کرسمس کے اس خوشی کے موقعے پر نیویارک سے تعلق رکھنے والے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر تھامس رومو نے 57 سالہ شخص کی مشکل کو آسان کردیا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رومو نے بتایا کہ میں نے کونراڈو کو ایک ڈاکٹر کے گھر پر دیکھا تھا، اور جب میں نے اسے دیکھا تو میں سمجھ گیا تھا کہ اس شخص کو ناک میں رسولی کی شکایت ہے۔

مزید کہا کہ میں نے کونراڈو کو دیکھتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ میں اس شخص کا علاج مفت کروں گا اور میں نے یہ بات اپنے اسٹاف کو بھی کہہ دی تھی۔

مریض کونراڈو نے بتایا کہ ناک میں رسولی کے باعث مجھے کھانے پینے اور سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوتی تھی۔

بعدازاں آپریشن کے بعد کونراڈو کی ناک کو مکمل طور پر پہلے جیسا کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts