جہیز کا فرنیچر لینا ہو یا گھر میں روزمرہ کے استعمال کے لئے فرنیچر خریدنا ہو، لوگوں کی خوہش ہوتی ہے کہ کم قیمت میں مضبوط لکڑی کا ایسا فرنیچر ملے جو کئی سالوں تک ساتھ نبھائے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آج کل فرنیچر کی کیا قیمتیں چل رہی ہیں اس کے علاوہ فرنیچر خریدتے ہوئے کون سی باتیں ذہن میں رکھنئ چاہئیں۔
کمرے کے حساب سے فرنیچر خریدیں
اگر ایک چھوٹا کمرہ ہے تو اس میں ایک بیڈ کے علاوہ الماری، دوسائیڈ ٹیبل اور ایک ڈریسنگ ٹیبل آسکتے ہیں۔ اس سے زیادہ چیزیں اگر کمرے میں رکھی جائیں گی تو بیڈروم کا لک خراب ہوجائے گا اور کمرے میں چلنے پھرنے کی جگہ بھی محدود ہوجائے گی۔ بیڈ ہمیشہ کمرے کے سائز کو دیکھ کر خریدیں
فرنیچر ایسا خریدیں جس میں چیزیں رکھنے کی گنجائش ہو
آج کل کارپینٹر ایسا فرنیچر آسانی سے بنا دیتے ہیں جس میں چیزیں اسٹور کرنے کی کافی گنجائش موجود ہوتی ہے۔ بیڈ کے نچلے حصے میں، ڈریسنگ ٹیبل کے شیشوں کے پیچھے اور سائیڈ ٹیبل کے اندر زیادہ سے زیادہ سامان رکھنے کی گنجائش ہو تو اچھا ہے کیونکہ اس طرح آنے والے وقتوں میں کمرے میں چیزیں پھیلنے کا ڈر نہیں رہتا۔
ڈریسنگ ٹیبل کا شیشہ
ایک عام ٹرینڈ یہ دیکھا گیا ہے کہ ڈریسنگ ٹیبل کا شیشہ ٹیبل کے ساتھ جڑا ہوا ہونے کے بجائے دیوار گیر ہوتا ہے اور اس کے نیچے ٹیبل موجود ہوتی ہے۔ اس طرح شیشہ رکھنے کی جگہ بچتی ہے اور اسٹائل بھی نیا محسوس ہوتا ہے۔
فرنیچر کی قیمت
hamariweb.comکی بنائی گئی ویڈیو میں فرنیچر شاپ کے مینجر نے بتایا کہ بیڈ روم کے لئے ٹرینڈی بیڈ سیٹ کم سے کم ایک لاکھ پچپن ہزار کا ملتا ہے جبکہ اس سے زیادہ قیمت میں فینسی اور برائیڈل بیڈ روم فرنیچر سیٹ ساڑھے تین لاکھ تک کے مل جاتے ہیں۔ ان کی لکڑی بھی اچھی ہوتی ہے اور یہ فرنیچر زیادہ عرصے تک کارآمد رہتے ہیں۔