اگر آپ استعمال شدہ پرانی کتابیں خریدتے ہیں تو آپ نے ایسا اکثر دیکھا ہوگا، جہاں پڑھنے والے کے اپنے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس کتاب میں موجود ہوتے ہیں۔ لیکن بعض لوگوں کو پرانی کتابوں میں سے ایسا کچھ ملا جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
کتاب میں موجود ڈالرز
اس سے بڑی خوشی کیا ہوگی کہ آپ کوئی کتاب خریدیں اور اس میں ڈالر نکل آئیں۔ اوپر موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کتاب میں ایک پیغام بھی موجود جو کہ پچھلے قاری نے اگلے پڑھنے والے کیلئے چھوڑا رکھا ہے۔ پیغام میں لکھا ہوا ہے کہ اس سے پہلے جس شخص تک یہ کتاب پہنچی تھی، اسے کتاب میں سے لاٹری کا ایک ٹکٹ بھی ملا تھا جس پر 100 ڈالر کا انعام نکلا تھا۔ بیس ڈالر کا یہ نوٹ، اسی انعامی رقم میں اگلے پڑھنے والے کا حصہ ہے جسے پہلے والے قاری نے بڑی ایمانداری سے آگے بڑھا دیا ہے۔
سوکھی ہوئی چھپکلی
کسی ظالم نے برسوں پہلی اس ننھی سی چھپکلی کو کتاب میں دبا کر مار دیا ہوگا اور پھر کھول کر بھی نہیں دیکھا۔ تاہم جسے ہی پڑھنے والے نے کتاب کھولی تو اسے سوکھی ہوئے چھپکلی نظر آگئی اور اس نے فوراً تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
پرانی رپورٹ کارڈ
تیسری اور آخری تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتاب میں سے کئی برس پرانی رپورٹ کارڈ نکل آئی ہے۔ جبکہ اس رپورٹ کارڈ میں طالب علم کا نام اور پتا بھی موجود ہے، مگر کسی نے بھی اس خاندان سے رابطہ نہیں کیا۔