یہ کھانے کی چیزیں تو کچھ الگ ہی شکل کی ہیں ۔۔ دیکھیئے 5 ایسی دماغ کو چکرا دینے والی تصاویر جن کو عقلمند انسان بھی سمجھنے میں وقت لگادے

image

ہمارے گھروں میں، باہر گارڈن یا پھر کسی اور مقام پر کئی ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن میں ہمیں کوئی نہ کوئی شکل بنی ہوئی مل جاتی ہے۔

اور جب ہماری نظر اس چیز پر پڑتی ہے تو ہم اسے غور سے دیکھنے لگتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ایسا اتفاق ہوگا۔ مثال کے طور پر ایک کرسی پر ڈھیر سارے کپڑے رکھے ہوتے ہیں اور جب کمرے کی لائٹس بند ہوتی ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی کرسی پر بیٹھا ہوا ہو۔ یقینا آپ لوگ اُس وقت خوفزدہ بھی ہوجاتے ہوں گے۔

آج ہم اسی طرح کی تصویروں کے ساتھ ایک بار پھر حاضر ہوئے ہیں جو ایک بار میں سمجھ نہیں آتیں یا پھر انہیں دیکھ کر ہم ایک دم دنگ رہ جاتے ہیں۔ آیئے اُن 5 دلچسپ و حیرت انگیز تصاویر پر نظر ڈالتے ہیں۔

1- آنکھ مارتی تازہ سلاد

سلاد سب ہی کو پسند ہوتی ہے اور کھانوں کے ساتھ ہر کوئی اس کا استعمال لازمی کرتا ہے۔ اوپر موجود سلاد کی تصویر بھی کافی لذیذ دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن غور سے دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ سلاد مسکراتے ہوئے آنکھ مار رہی ہو۔

2- لکڑی کا ٹکڑا

اس لکڑی کے ٹکڑے نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ اس لکڑی کے ٹکڑے میں 2 کیلیں لگی ہیں اور نیچے نشان ایسا ہے جیسے لکڑی کی ناک ہو۔ او پھر نیچے سے اس انداز سے ٹوٹی ہوئی ہے جیسے کسی کی مسکراہٹ ہو۔ دیکھنے والا اس لکڑی کو دیکھتا ہی رہ جائے۔

3- کائی دار درخت یا پھر کوئی بلا؟

اوپر دی گئی فوٹو میں اگر یہ منظر آپ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں تو کیسا محسوس کریں گے؟ یقینا آپ خوفزدہ ہوجائیں گے۔ مذکورہ دکھائی دینے والی تصویر میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے جنگل میں درختوں کے نیچے دلدل میں سے کوئی شخص باہر آرہا ہو۔ ایسا منظر اکثر ڈراؤنی فلموں میں ہی دیکھا جاتا ہے۔

4- کدو کے ہونٹ

وہ گاہگ بھی حیران ہوا ہوگا جو اس کدو کو خرید کر گھر لے آیا ہوگا۔ ہونٹوں والا کدو آج سے پہلے شاید کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔

5- انڈے کی زردی میں انسانی ڈھانچا

انڈے کی یہ تصویر کافی دلچسپ ہے۔ لیکن انڈا بنانے والے کے لیے تو بالکل نہیں۔ کیونکہ انڈے کی زردی میں انسانی کھوپڑی نظر آرہی ہے اور یہ دیکھ کھانے والے شخص نے ناشتہ شروع کرنے سے پہلے ہی روک دیا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US