کراچی، قتل کی واردات میں ملوث ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا

image

ملیر پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں قتل کی واردات میں ملوث ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر کے مطابق پولیس نے مشکوک اطاعت کی بنیاد پر چھاپہ مار، جہاں 14 سے 15 سال کی عمر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان میں سعید احمد اور فاضل شامل ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے ملزم فاضل نے باہر کھڑے شہری پر گولی چلا دی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔ مزید کہا کہ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی ہے۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان نے 23 دسمبر کو زخمی ہونے والے شہری قمر رضا پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد وہ شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

جبکہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موڑ سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جلد ہی ان کے تمام ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US