مہنگے برانڈ کے کپڑے سستے کہاں سے خرید کر کاروبار کریں؟ جانیے کم پیسوں میں ہزاروں کا منافع کیسے کمائیں

image

مہنگائی کے دور میں جہاں ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے وہیں نوکریوں کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے میں بجائے نوکری کی امید میں وقت ضائع کرنے کے آپ ایسا کاروبار بھی شروع کرسکتے ہیں جس سے دوسروں کے لئے بھی آمدنی کے مواقع پیدا ہوں۔ کپڑوں کا کاروبار ایسا کام ہے جو زیادہ تر منافع ہی دیتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کم سے کم پیسوں میں یہ کام کیسے شروع کیا جائے۔

کتنے پیسوں میں کاوبار شروع ہوسکتا ہے؟

تھری پیس، ٹوپیس خواتین کے ان سلے کپڑوں کا کاروبار شروع کرنے کے لئے ویسے تو 25 ہزار بھی مناسب رقم ہے مگر ایک ہول سیل کا کاروبار کرنے والے صاحب کے مطابق یہ کاروبار ١ لاکھ سے شروع کرنا بہتر ہوتا ہے۔

مختلف ورائٹی رکھیں

اس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی کہ گاہک جب دکان پر آتا ہے تو کوئی ایک طرح کا کپڑا دیکھنے کے بجائے اسے مختلف ورائٹی دکھانی پڑتی ہے تب ہی وہ مطمئن بھی ہوتا ہے اور چار مختلف ورائٹی کے جوڑوں میں سے کوئی ایک جوڑا پسند کرتا ہے۔ کپڑے کے کاروبار میں ورائٹی ہونا بہت ضروری ہے۔

دکان ہونا ضروری نہیں

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں کاروبار کرنے کے لئے دکان کا ہونا ضروری نہیں بلکہ اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی سہولت ہے تو آپ اپنا پیج بنا کر بھی لائیو ویڈیو کال میں کپڑے بیچ کر منافع کما سکتے ہیں۔

کپڑے ہمیشہ ہول سیل مارکیٹ سے خریدیں

کپڑا خریدنے کے لئے مہنگے برانڈز کی سیل سے خریدنے کے بجائے ہول سیل مارکیٹ سے خریدیں جہاں کم سے کم پیسوں میں معیاری ان سلے جوڑے مل جائیں گے اور آپ ان پر مناسب مارجن رکھ کر بیچ سکتے ہیں۔ اس کاروبار کو شروع کرنے والے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس نے کپڑے کا کاروبار 35 ہزار سے شروع کیا تھا جس پر وہ ایک دن میں 8 ہزار روپے منافع کما چکا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ سے خریدنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مال نہ بکنے پر مارکیٹ والے مال واپس بھی لے لیتے ہیں اور دکان دارکو نقصان نہیں ہوتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US