کیا واقعی جب بچہ پیدا ہوتا ہے، تو گرم پانی میں اس طرح ڈال دیتے ہیں؟ جانیے بچے کے پیدا ہونے کے بعد کی جانے والی عجیب و غریب رسم

image

دنیا کے مختلف مذاہب میں بچوں کی ولادت پر مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے جبکہ کچھ منفرد بھی ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ عیسائی مذہب میں جب بچے کی ولادت ہوتی ہے تو اس دنیا میں نومولود کا کس طرح استقبال کیا جاتا ہے۔

بچوں کی ولادت پر عچرچ کے فادر بچے کو پانی میں نہلاتے ہیں، اس رسم کو مذہب میں خاص اہمیت حاصل ہے، دوسری طرف اسلام میں بچے کی پیدائش پر نومولود کے کان میں آذان دی جاتی ہے۔

بالکل اسی طرح عیسائی مذہب میں نومولود بچے کو ابلے ہوئے پانی میں ڈالا جاتا ہے، پانی اتنا گرم ہوتا ہے کہ بچہ برداشت کر سکے، اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ چرچ کے فادر پہلے پانی کو چھو کر دیکھ رہے ہیں کہ کتنا گرم ہے اور پھر بچے کو پانی میں ڈالتے ہیں۔

بچوں کے تحفظ کے لیے اور بُری نظر سے بچانے کے لیے یہ رسم ادا کی جاتی ہے۔ فادر نے نومولود کو تین مرتبہ پانی میں ڈالا، جس سے بچہ سہم کر رہ گیا مگر اس رسم پر پورا گھر خاص اہتمام کرتا ہے، پانی سے نکال کر فادر نے نومولود کے گلے پر ہاتھ رکھا جس سے نومولود نارمل حالت میں رونے لگا۔

واضح رہے دی گارجئین کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ میں اسی رسم کے دوران لاپرواہی کی وجہ سے ایک نومولود بچہ سانس گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US